یعنی بنیادیں ہلنے سے اول چھتیں گر پڑیں پھر دیواریں اور سارا مکان گر کر چھت کے ڈھیر پر آ رہا یہ ان کے تہ و بالا ہونےکا نقشہ کھینچا ہے۔
عبرت کے اسباق
یعنی کنویں جن پر پانی کھینچنے والوں کی بھیڑ رہتی تھی ، آج ان میں کوئی ڈول پھانسنے والا نہ رہا ۔ اور بڑے بڑے پختہ ، بلند عالیشان ، قلعی چونے کے محل ویران کھنڈر بن کر رہ گئے ۔جن میں کوئی بسنے والا نہیں۔