مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فكاين من قرية اهلكناها وهي ظالمة فهي خاوية على عروشها وبئر معطلة وقصر مشيد

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 45
  • پارہ 17
  • صفحہ 337

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بنیادیں ہلنے سے اول چھتیں گر پڑیں پھر دیواریں اور سارا مکان گر کر چھت کے ڈھیر پر آ رہا یہ ان کے تہ و بالا ہونےکا نقشہ کھینچا ہے۔ یعنی کنویں جن پر پانی کھینچنے والوں کی بھیڑ رہتی تھی ، آج ان میں کوئی ڈول پھانسنے والا نہ رہا ۔ اور بڑے بڑے پختہ ، بلند عالیشان ، قلعی چونے کے محل ویران کھنڈر بن کر رہ گئے ۔جن میں کوئی بسنے والا نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَأَيِّنتو کتنی ہیfaka-ayyin
  2. مِّنمیں سےmin
  3. قَرْيَةٍبستیوںqaryatin
  4. أَهْلَكْنَـٰهَاہلاک کیا ہم نے ان کوahlaknāhā
  5. وَهِىَاور وہwahiya
  6. ظَالِمَةٌۭظالم تھیںẓālimatun
  7. فَهِىَتو وہfahiya
  8. خَاوِيَةٌگری پڑی ہیںkhāwiyatun
  9. عَلَىٰپرʿalā
  10. عُرُوشِهَااپنی چھتوں (پر)ʿurūshihā
  11. وَبِئْرٍۢاور (کتنے) کنوئیں ہیںwabi'rin
  12. مُّعَطَّلَةٍۢبےکار۔ مسلسل۔ ناکارہmuʿaṭṭalatin
  13. وَقَصْرٍۢاور کتنے محل ہیںwaqaṣrin
  14. مَّشِيدٍپختہ۔ بلند کیے ہوئےmashīdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں