جن کی طرف حضرت شعیبؑ مبعوث ہوئے تھے۔
یعنی مصر کے قبطیوں نے۔
سابقہ حالات سے کفار کو تنبیہ
یعنی مسلمانوں کے غلبہ ونصرت کے جو عدے کئے جا رہے ہیں ، کفار اپنی موجودہ کثرت و قوت کو دیکھتے ہوئے ان کی تکذیب نہ کریں ، یہ خدا کی ڈھیل ہے۔ پہلی قوموں نے بھی خدا کی چند روزہ ڈھیل سے دھوکہ کھا کر اپنے پیغمبروں کو جھٹلایا تھا ۔ آخر جب پکڑے گئے تو دیکھ لو انکا حشر کیسا ہوا۔ اور خدا نے اپنے عذاب سے ڈرا کر ان کی شرارتوں پر جو انکار فرمایا تھا وہ کس طرح سامنے آ گیا۔ اگلی آیت میں اسی کی تفصیل ہے۔