مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك ومن عاقب بمثل ما عوقب به ثم بغي عليه لينصرنه الله ان الله لعفو غفور

یہ (بات خدا کے ہاں ٹھہر چکی ہے) اور جو شخص (کسی کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو خدا اس کی مدد کرے گا۔ بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 60
  • پارہ 17
  • صفحہ 339

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مظلوم اگر ظالم سے واجبی بدلہ لے لے ۔پھر از سرنو ظالم اس پر زیادتی کرے تو وہ پھر مظلوم ٹھہر گیا، حق تعالیٰ پھر مدد کرے گا جیسا کہ اس کی عادت ہےکہ مظلوم کی آخر حمایت کرتا ہے۔ وَاتَّقِ دَعْوَۃَ الْمَظْلُوْمِ فَاِنَّہٗ لَیْسَ بَیْنَہَا وَبَیْنَ اللّٰہِ حِجَابٌ ۔ بترس ازآہ مظلوماں کہ ہنگام دعا کردن، اجابت ازدرحق بہر استقبال می آید۔ یعنی بندوں کو بھی چاہئے کہ اپنے ذاتی اور معاشرتی معاملات میں عفو و درگذر کی عادت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ ذَٰلِكَیہ باتdhālika
  2. وَمَنْاور جو کوئیwaman
  3. عَاقَبَبدلہ لےʿāqaba
  4. بِمِثْلِمانند اس کےbimith'li
  5. مَاجوmā
  6. عُوقِبَسزا دی گئیʿūqiba
  7. بِهِۦاس کوbihi
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. بُغِىَزیادتی کی گئیbughiya
  10. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  11. لَيَنصُرَنَّهُالبتہ ضرور مدد کرے گا اس کیlayanṣurannahu
  12. ٱللَّهُ ۗاللہl-lahu
  13. إِنَّبیشکinna
  14. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  15. لَعَفُوٌّالبتہ معاف کرنے والا ہے۔ درگزر فرمانے والا ہےlaʿafuwwun
  16. غَفُورٌۭبخشش فرمانے والا ہےghafūrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں