مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 65

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر ان الله سخر لكم ما في الارض والفلك تجري في البحر بامره ويمسك السماء ان تقع على الارض الا باذنه ان الله بالناس لرءوف رحيم

کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا نے تمہارے زیرفرمان کر رکھی ہیں اور کشتیاں (بھی) جو اسی کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں۔ اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمین پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے۔ بےشک خدا لوگوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 65
  • پارہ 17
  • صفحہ 340

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کو تمہاری یا کسی کی کیا پروا تھی۔ محض شفقت و مہربانی دیکھو کہ کس طرح خشکی اور تری کی چیزوں کو تمہارے قابو میں کر دیا ۔ پھر اسی نے اپنے دست قدرت سے آسمان، چاند، سورج اور ستاروں کو اس فضائے ہوائی میں بدون کسی ظاہری کھمبے یا ستون کے تھام رکھا ہے جو اپنی جگہ سے نیچے نہیں سرکتے ۔ ورنہ گر کر اور ٹکرا کر تمہاری زمین کو پاش پاش کر دیتے ۔ جب تک اس کا حکم نہ ہو یہ کُرات یوں ہی اپنی جگہ قائم رہیں گے مجال نہیں کہ ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیاalam
  2. تَرَتم نے دیکھا نہیںtara
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. سَخَّرَاس نے مسخر کیاsakhara
  6. لَكُمتمہارے لیےlakum
  7. مَّاجوmā
  8. فِىمیں ہےfī
  9. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  10. وَٱلْفُلْكَاور کشتیwal-ful'ka
  11. تَجْرِىچلتی ہےtajrī
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلْبَحْرِسمندرl-baḥri
  14. بِأَمْرِهِۦاس کے حکم کے ساتھbi-amrihi
  15. وَيُمْسِكُاور وہ تھامے ہوئے ہےwayum'siku
  16. ٱلسَّمَآءَآسمان کوl-samāa
  17. أَناس لیے کہ (وہ)an
  18. تَقَعَگرپڑےtaqaʿa
  19. عَلَىپرʿalā
  20. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  21. إِلَّامگرillā
  22. بِإِذْنِهِۦٓ ۗاس کے اذن کےbi-idh'nihi
  23. إِنَّساتھ بیشکinna
  24. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  25. بِٱلنَّاسِلوگوں کے ساتھbil-nāsi
  26. لَرَءُوفٌۭالبتہ شفقت کرنے والاlaraūfun
  27. رَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں