مواد پر جائیں
Quran Maqasid

وَقَعَ

قرآن میں وقع

معنی: واقع ہوجائے گی

وقع قرآن کی 9 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
9
مادّہ
و ق ع

وَقَعَ

فعل · 12 بار

معنی: واقع ہوجائے گی · دوسرے تراجم: تو گرپڑنا, ثابت ہو گیا, پڑچکی, تو ثابت ہوگیا

قرآن میں صورتیں

  • وَقَعَ ×5
  • فَقَعُوا۟ ×2
  • وَقَعَتِ ×2
  • فَوَقَعَ ×1
  • تَقَعَ ×1
  • وَوَقَعَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوقوع: ثبوت الشيء وسقوطه. يقال: وقع الطائر وقوعا، والواقعة لا تقال إلا في الشدة والمكروه، وأكثر ما جاء في القرآن من لفظ «وقع» جاء في العذاب والشدائد نحو: إذا وقعت الواقعة ليس لوقعتها كاذبة

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والقاف والعين أصل واحد يرجع إليه فروعه، يدل

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ق ع پر مکمل اندراجات

وقع والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے

    سورہ نساء، آیت 4:100
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ اعراف، آیت 7:71
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (پھر) تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ فرعونی کرتے تھے، باطل ہوگیا

    سورہ اعراف، آیت 7:118
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ جانے (کی اجازت) دیں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:134
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا جب وہ آ واقع ہوگا تب اس پر ایمان لاؤ گے (اس وقت کہا جائے گا کہ) اور اب (ایمان لائے؟) اس کے لیے تو تم جلدی مچایا کرتے تھے

    سورہ یونس، آیت 10:51
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا

    سورہ حجر، آیت 15:29
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا نے تمہارے زیرفرمان کر رکھی ہیں اور کشتیاں (بھی) جو اسی کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں۔ اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمین پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے۔ بےشک خدا لوگوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے

    سورہ حج، آیت 22:65
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اُن کے بارے میں (عذاب) کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم اُن کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بیان کر دے گا۔ اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے

    سورہ نمل، آیت 27:82
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اُن کے ظلم کے سبب اُن کے حق میں وعدہ (عذاب) پورا ہوکر رہے گا تو وہ بول بھی نہ سکیں گے

    سورہ نمل، آیت 27:85
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا

    سورہ ص، آیت 38:72
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے

    سورہ واقعہ، آیت 56:1
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی

    سورہ حاقہ، آیت 69:15