مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد خلقنا فوقكم سبع طرائق وما كنا عن الخلق غافلين

اور ہم نے تمہارے اوپر (کی جانب) سات آسمان پیدا کئے۔ اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 17
  • پارہ 18
  • صفحہ 342

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"طرائق" کے معنی بعض مفسرین و لغویین کے نزدیک طبقات کے ہیں۔ یعنی آسمان کے سات طبقے اوپر نیچے بنائے فہذا کما قال کَیۡفَ خَلَقَ اللّٰہُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا (نوح۔۱۵) اور بعض نے طرائق کو راستوں کےمعنی میں لیا ہے یعنی سات آسمان بنائے جو فرشتوں کی گذرگاہیں ہیں۔ بعض معاصر مصنفین نے "سبع طرائق" سے سات سیاروں کے مدارات مراد لئے ہیں۔ واللہ اعلم۔ ہر چیز پورے انتظام و احکام اور خبرداری سے بنائی ہے اور اس کی حفاظت و بقاء کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. خَلَقْنَابنائے ہم نےkhalaqnā
  3. فَوْقَكُمْتمہارے اوپرfawqakum
  4. سَبْعَساتsabʿa
  5. طَرَآئِقَراستےṭarāiqa
  6. وَمَااور نہیںwamā
  7. كُنَّاہیں ہمkunnā
  8. عَنِسےʿani
  9. ٱلْخَلْقِمخلوق (سے)l-khalqi
  10. غَـٰفِلِينَغافلghāfilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں