مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 96

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ادفع بالتي هي احسن السيئة نحن اعلم بما يصفون

اور بری بات کے جواب میں ایسی بات کہو جو نہایت اچھی ہو۔ اور یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 96
  • پارہ 18
  • صفحہ 348

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم کو قدرت ہے کہ تمہاری آنکھوں کے سامنے دنیا ہی میں ان کو سزا دیدیں لیکن آپ کے مقام بلند اور اعلیٰ اخلاق کا مقتضٰی یہ ہے کہ ان کی برائی کو بھلائی سے دفع کریں جہاں تک اس طرح دفع ہو سکتی ہو۔ اور ان کی بیہودہ بکواس سے مشتعل نہ ہوں اس کو ہم خوب جانتے ہیں، وقت پر کافی سزا دی جائے گی۔ آپ کے اغماض اور نرم برتاؤ کا اثر یہ ہو گا کہ بہت سے لوگ گرویدہ ہو کر آپ کی طرف جھکیں گے اور دعوت و اصلاح کا مقصود حاصل ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱدْفَعْدور کردیجیےid'faʿ
  2. بِٱلَّتِىساتھ اس چیز کےbi-allatī
  3. هِىَجوhiya
  4. أَحْسَنُاچھی ہےaḥsanu
  5. ٱلسَّيِّئَةَ ۚبرائی کوl-sayi-ata
  6. نَحْنُہمnaḥnu
  7. أَعْلَمُخوب جانتے ہیںaʿlamu
  8. بِمَااس کو جوbimā
  9. يَصِفُونَوہ بیان کر رہے ہیںyaṣifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں