دَفَعْ
فعل · 5 بارمعنی: مدافعت کرو · دوسرے تراجم: تو دے دو ۔ لوٹا دو, دے دو تم, دور کردیجیے, دور کرو
قرآن میں صورتیں
- ٱدْفَعْ ×2
- ٱدْفَعُوا۟ ×1
- فَٱدْفَعُوٓا۟ ×1
- دَفَعْتُمْ ×1
دَفَعْ
معنی: مدافعت کرو
دفع قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: مدافعت کرو · دوسرے تراجم: تو دے دو ۔ لوٹا دو, دے دو تم, دور کردیجیے, دور کرو
معنی: ہٹانا · دوسرے تراجم: دور کرتا
الدفع إذا عدي بإلى اقتضى معنى الإنالة، نحو قوله تعالى: فادفعوا إليهم أموالهم
قوله تعالى: ﴿ولولا دفع الله الناس﴾ [البقرة: 251] الدفع إن عدي بإلى فمعناه الإنالة، كقوله: ﴿فادفعوا إليهم أموالهم﴾ [النساء: 6]. وإن عدي بعن فمعناه الحماية كقوله: ﴿إن الله يدافع عن الذين آمنوا﴾ [الحج: 38]، قبوله: ﴿ما له من دافع﴾ [الطور: 8] أي مانع وحام. وقرئ: ﴿دفع الله﴾ و ﴿دفاع الله﴾ تنبيها على المبالغة في الدفع عن خلقه…
6 میں سے آیات 1–6
تو طالوت کی فوج نے خدا کے حکم سے ان کو ہزیمت دی۔ اور داؤد نے جالوت کو قتل کر ڈالا۔ اور خدا نے اس کو بادشاہی اور دانائی بخشی اور جو کچھ چاہا سکھایا۔ اور خدا لوگوں کو ایک دوسرے (پر چڑھائی اور حملہ کرنے) سے ہٹاتا نہ رہتا تو ملک تباہ ہوجاتا لیکن خدا اہل عالم پر بڑا مہربان ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:251اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے اور (جب) ان سے کہا گیا کہ آؤ خدا کے رستے میں جنگ کرو یا (کافروں کے) حملوں کو روکو۔ تو کہنے لگے کہ اگر ہم کو لڑائی کی خبر ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ رہتے یہ اس دن ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہیں۔ اور جو کچھ یہ چھپاتے ہیں خدا ان سے خوب واقف ہے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:167اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا۔ جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو۔ اور حقیقت میں تو خدا ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے
سورہ نساء، آیت 4:6یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے
سورہ حج، آیت 22:40اور بری بات کے جواب میں ایسی بات کہو جو نہایت اچھی ہو۔ اور یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے
سورہ مومنون، آیت 23:96اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:34