تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اگر یہ حکم لعان مشروع نہ ہوتا تو قذف کے عام قاعدہ کے موافق زوج پر حد قذف آتی اوریا ساری عمر خون کے گھونٹ پیتا۔ کیونکہ ممکن ہے وہ سچا ہو۔ بخلاف غیر شوہر کے کہ وہ اظہار میں مضطر نہیں، اس لئے اس کے قانون میں ان امور کی رعایت ضرور نہیں دوسری طرف اگر محض خاوند کے قسمیں کھانے پرزنا کا ثبوت ہو جایا کرتا تو عورت کی سخت مصیبت تھی۔ حالانکہ ممکن ہے وہ ہی سچی ہو۔ اسی طرح اگر عورت کو قسمیں کھانے پر یقینًا بَری سمجھ لیا جاتا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں