مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين جاءوا بالافك عصبة منكم لا تحسبوه شرا لكم بل هو خير لكم لكل امرئ منهم ما اكتسب من الاثم والذي تولى كبره منهم له عذاب عظيم

جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔ اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 11
  • پارہ 18
  • صفحہ 351

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہاں سے اس طوفان کا ذکر ہے جو حضرت عائشہ صدیقہؓ پر اٹھایا گیا تھا۔ واقعہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ ۶ہجری میں غزوہ بنی المصطلق سے واپس مدینہ تشریف لا رہے تھے، حضرت عائشہ صدیقہؓ بھی ہمراہ تھیں، ان کی سواری کا اونٹ علیحدہ تھا، وہ ہودہ میں پردہ چھوڑ کر بیٹھ جاتیں۔ جمال ہودے کو اونٹ پر باندھ دیتے۔ ایک منزل پر قافلہ ٹھہرا ہوا تھا، کوچ سے ذرا پہلے حضرت عائشہؓ کو قضائے حاجت کی ضرورت پیش آئی۔ جس کے لئے قافلہ سے علیحدہ ہو کر جنگل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. جَآءُوجو لائے ہیںjāū
  4. بِٱلْإِفْكِجھوٹ۔ بہتانbil-if'ki
  5. عُصْبَةٌۭایک جتھہ ہیں ۔ گروہ ہیںʿuṣ'batun
  6. مِّنكُمْ ۚتم میں سےminkum
  7. لَانہlā
  8. تَحْسَبُوهُتم سمجھو اس کوtaḥsabūhu
  9. شَرًّۭابراsharran
  10. لَّكُم ۖتمہارے لیےlakum
  11. بَلْبلکہbal
  12. هُوَوہhuwa
  13. خَيْرٌۭاچھا ہےkhayrun
  14. لَّكُمْ ۚتمہارے لیےlakum
  15. لِكُلِّواسطے ہرlikulli
  16. ٱمْرِئٍۢشخص کےim'ri-in
  17. مِّنْهُمان میں سے وہ ہےmin'hum
  18. مَّاجوmā
  19. ٱكْتَسَبَاس نے کمایاik'tasaba
  20. مِنَسےmina
  21. ٱلْإِثْمِ ۚگناہ میں سےl-ith'mi
  22. وَٱلَّذِىاور وہ شخصwa-alladhī
  23. تَوَلَّىٰجس نے حصہ لیا۔ متولی ہواtawallā
  24. كِبْرَهُۥاپنی بڑی بات کاkib'rahu
  25. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  26. لَهُۥاس کے لیےlahu
  27. عَذَابٌعذاب ہےʿadhābun
  28. عَظِيمٌۭبڑاʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں