مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تدخلوا بيوتا غير بيوتكم حتى تستانسوا وتسلموا على اهلها ذلكم خير لكم لعلكم تذكرون

مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 27
  • پارہ 18
  • صفحہ 352

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خاص اپنے ہی رہنے کا جو گھر ہو اس کے سوا کسی دوسرے کے رہنے کے گھر میں یوں ہی بے خبر نہ گھس جائے کیا جانے وہ کس حال میں ہو اور اس وقت کسی کا اندر آنا پسند کرتا ہے یا نہیں۔ لہذا اندر جانے سے پہلے آواز دے کر اجازت حاصل کرے اور سب سے بہتر آواز سلام کی، حدیث میں ہے کہ تین مرتبہ سلام کرے اور اجازت داخل ہونے کی لے۔ اگر تین بار سلام کرنے کے بعد بھی اجازت نہ ملے تو واپس چلا جائے۔ فی الحقیقت یہ ایسی حکیمانہ تعلیم ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَدْخُلُوا۟تم داخل ہوtadkhulū
  6. بُيُوتًاگھروں میںbuyūtan
  7. غَيْرَسوائےghayra
  8. بُيُوتِكُمْاپنے گھروں کوbuyūtikum
  9. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  10. تَسْتَأْنِسُوا۟تم انس حاصل کرو۔ مانوس ہوجاؤtastanisū
  11. وَتُسَلِّمُوا۟اور تم سلام بھیجوwatusallimū
  12. عَلَىٰٓپرʿalā
  13. أَهْلِهَا ۚاس کے گھر والوں (پر)ahlihā
  14. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  15. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  16. لَّكُمْتمہارے لیےlakum
  17. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  18. تَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑوtadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں