مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الخبيثات للخبيثين والخبيثون للخبيثات والطيبات للطيبين والطيبون للطيبات اولئك مبرءون مما يقولون لهم مغفرة ورزق كريم

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 26
  • پارہ 18
  • صفحہ 352

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بدکار اور گندی عورتیں گندے اور بدکار مردوں کے لائق ہیں۔ اسی طرح بدکار اور گندے مرد اس قابل ہیں کہ ان کا تعلق اپنے جیسی گندی اور بدکار عورتوں سے ہو۔ پاک اور ستھرے آدمیوں کا ناپاک اور بدکاروں سے کیا مطلب۔ ابن عباس نے فرمایا کہ پیغمبر کی عورت بدکار (زانیہ) نہیں ہوتی۔ یعنی اللہ تعالیٰ ان کی ناموس کی حفاظت فرماتا ہے۔ نقلہ فی موضح القرآن۔ (تنبیہ) آیت کا یہ مطلب تو ترجمے کے موافق ہوا۔ مگر بعض مفسرین سلف سے یہ منقول ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْخَبِيثَـٰتُخبیث عورتیںal-khabīthātu
  2. لِلْخَبِيثِينَخبیث مردوں کے لیے ہیںlil'khabīthīna
  3. وَٱلْخَبِيثُونَاور خبیث مردwal-khabīthūna
  4. لِلْخَبِيثَـٰتِ ۖخبیث عورتوں کے لیے ہیںlil'khabīthāti
  5. وَٱلطَّيِّبَـٰتُاور پاکیزہ عورتیںwal-ṭayibātu
  6. لِلطَّيِّبِينَپاکیزہ مردوں کے لیےlilṭṭayyibīna
  7. وَٱلطَّيِّبُونَاور پاکیزہ مردwal-ṭayibūna
  8. لِلطَّيِّبَـٰتِ ۚپاکیزہ عورتوں کے لیے ہیںlilṭṭayyibāti
  9. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  10. مُبَرَّءُونَپاک ہیںmubarraūna
  11. مِمَّااس سے جوmimmā
  12. يَقُولُونَ ۖوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  13. لَهُمان کے لیےlahum
  14. مَّغْفِرَةٌۭبخشش ہےmaghfiratun
  15. وَرِزْقٌۭاور رزق ہےwariz'qun
  16. كَرِيمٌۭعزت والاkarīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں