مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 63

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا تجعلوا دعاء الرسول بينكم كدعاء بعضكم بعضا قد يعلم الله الذين يتسللون منكم لواذا فليحذر الذين يخالفون عن امره ان تصيبهم فتنة او يصيبهم عذاب اليم

مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 63
  • پارہ 18
  • صفحہ 359

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حضرت کے بلانے پر حاضر ہونا فرض ہو جاتا ہے۔ آپ کا بلانا اوروں کی طرح نہیں کہ چاہے اس پر "لبیک" کہے یا نہ کہے۔ اگر حضور ﷺ کے بلانے پر حاضر نہ ہو تو آپ کی بددعاء سے ڈرنا چاہئیے۔ کیونکہ آپ کی دعاء معمولی انسانوں جیسی نہیں۔ نیز مخاطبات میں حضور ﷺ کے ادب و عظمت کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ آنحضرت ﷺ کا خاص ادب: عام لوگوں کی طرح "یا محمد" وغیرہ کہہ کر خطاب نہ کیاجائے بلکہ "یانبی اللہ" اور یا "رسول اللہ" جیسے تعظیمی القاب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّانہlā
  2. تَجْعَلُوا۟تم بناؤ۔ (نہ) سمجھوtajʿalū
  3. دُعَآءَبلانے کوduʿāa
  4. ٱلرَّسُولِرسول کےl-rasūli
  5. بَيْنَكُمْآپس میںbaynakum
  6. كَدُعَآءِمانند بلانے کےkaduʿāi
  7. بَعْضِكُمتم میں سے بعض کےbaʿḍikum
  8. بَعْضًۭا ۚبعض کوbaʿḍan
  9. قَدْتحقیقqad
  10. يَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamu
  11. ٱللَّهُاللہl-lahu
  12. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  13. يَتَسَلَّلُونَجو کھسک جاتے ہیںyatasallalūna
  14. مِنكُمْتم میں سےminkum
  15. لِوَاذًۭا ۚآڑ لیتے ہوئےliwādhan
  16. فَلْيَحْذَرِپس چاہیے کہ ڈریںfalyaḥdhari
  17. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  18. يُخَالِفُونَجو مخالفت کرتے ہیںyukhālifūna
  19. عَنْکےʿan
  20. أَمْرِهِۦٓاس کے حکم کیamrihi
  21. أَنکہan
  22. تُصِيبَهُمْپہنچے ان کوtuṣībahum
  23. فِتْنَةٌکوئی فتنہfit'natun
  24. أَوْیاaw
  25. يُصِيبَهُمْپہنچے ان کوyuṣībahum
  26. عَذَابٌعذابʿadhābun
  27. أَلِيمٌدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں