تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ حق تعالیٰ کی طرف سے ارشاد ہو گا کہ لو! جن کی اعانت پر تمکو بڑا بھروسہ تھا وہ خود تمہارے دعاوی کو جھٹلا رہے اور تمہاری حرکات سے علانیہ بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔ یعنی اب نہ عذاب الہٰی کو پھیر سکتے ہو نہ بات کو پلٹ سکتے ہو نہ ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہو جسکو جو سزا ملنے والی ہے اسکا پڑے مزہ چکھتے رہو۔ شاید ظلم سےمراد یہاں شرک ہو، اور ممکن ہے ہر قسم کا ظلم و گناہ مراد لیا جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں