مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 57

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ما اسالكم عليه من اجر الا من شاء ان يتخذ الى ربه سبيلا

کہہ دو کہ میں تم سے اس (کام) کی اجرت نہیں مانگتا، ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف جانے کا رستہ اختیار کرے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 57
  • پارہ 19
  • صفحہ 365

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپ کا کام خدا تعالیٰ کی وفاداری پر بشارات سنانا اور غداروں کو خراب نتائج و عواقب سے آگاہ کر دینا ہے۔ آگے کوئی مانے یہ نہ مانے، آپ کو کچھ نقصان نہیں۔ آپ ان سے کچھ فیس یا مزدوری تھوڑی طلب کر رہے تھے کہ ان کے نہ ماننے سے اس کے فوت ہو جانے کا اندیشہ ہو۔ آپ تو ان سے صرف اتنا ہی چاہتے ہیں کہ جو کوئی چاہے خدا کی توفیق پا کر اپنے رب کا راستہ پکڑے۔ اسی کو چاہو فیس کہہ لو یا مزدوری۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. مَآنہیںmā
  3. أَسْـَٔلُكُمْمیں مانگتا تم سےasalukum
  4. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  5. مِنْکوئیmin
  6. أَجْرٍاجرajrin
  7. إِلَّامگرillā
  8. مَنجوman
  9. شَآءَچاہےshāa
  10. أَنکہan
  11. يَتَّخِذَبنالےyattakhidha
  12. إِلَىٰطرفilā
  13. رَبِّهِۦاپنے رب کیrabbihi
  14. سَبِيلًۭاکوئی راستہsabīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں