مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وتوكل على الحي الذي لا يموت وسبح بحمده وكفى به بذنوب عباده خبيرا

اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 58
  • پارہ 19
  • صفحہ 365

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپ تنہا خدا پر بھروسہ کر کے اپنا فرض (تبلیغ و دعوت وغیرہ) ادا کئے جائیے۔ کسی کی مخالفت یا موافقت کی پرواہ نہ کریں۔ فانی چیزوں کا کیا سہارا۔ سہارا تو اسی کا ہے جو ہمیشہ زندہ رہے کبھی نہ مرے۔ یعنی اسی پر توکل رکھیے اور اسی کی عبادت اور حمدوثنا کرتے رہئے، ان مجرموں سے وہ خود نبٹ لے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کروwatawakkal
  2. عَلَىپرʿalā
  3. ٱلْحَىِّزندہ ہستیl-ḥayi
  4. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  5. لَانہیںlā
  6. يَمُوتُمرے گاyamūtu
  7. وَسَبِّحْاور تسبیح بیان کروwasabbiḥ
  8. بِحَمْدِهِۦ ۚاس کی حمد کے ساتھbiḥamdihi
  9. وَكَفَىٰاور کافی ہےwakafā
  10. بِهِۦاس کوbihi
  11. بِذُنُوبِگناہوں سےbidhunūbi
  12. عِبَادِهِۦاپنے بندوں کےʿibādihi
  13. خَبِيرًاباخبر ہوناkhabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں