مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين لا يدعون مع الله الها اخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله الا بالحق ولا يزنون ومن يفعل ذلك يلق اثاما

اور وہ جو خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر جائز طریق پر (یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے۔ اور جو یہ کام کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 68
  • پارہ 19
  • صفحہ 366

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مثلاً قتل عمد کے بدلہ قتل کرنا، یا بدکاری کی سزا میں زانی محصن کو سنگسار کرنا، یا جو شخص دین چھوڑ کر جماعت سے علیحدہ ہو جائے، اس کو مار ڈالنا، یہ سب صورتیں اِلَّا بِالْحَقِّ میں شامل ہیں۔ کما ورد فی الحدیث۔ یعنی بڑا سخت گناہ کیا جس کی سزا مل کر رہے گی۔ بعض روایات میں آیا کہ “ آثام” جہنم کی ایک وادی کا نام ہے جس میں بہت ہی ہولناک عذاب بیان کئے گئے ہیں۔ اعاذنا اللہ منہا

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. لَانہیںlā
  3. يَدْعُونَپکارتےyadʿūna
  4. مَعَساتھmaʿa
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. إِلَـٰهًاکوئی الہilāhan
  7. ءَاخَرَدوسراākhara
  8. وَلَااور نہیںwalā
  9. يَقْتُلُونَوہ قتل کرتےyaqtulūna
  10. ٱلنَّفْسَکسی جان کوl-nafsa
  11. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  12. حَرَّمَحرام کیḥarrama
  13. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  14. إِلَّامگرillā
  15. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqi
  16. وَلَااور نہیںwalā
  17. يَزْنُونَ ۚوہ زندہ کرتےyaznūna
  18. وَمَناور جو کوئیwaman
  19. يَفْعَلْکرے گاyafʿal
  20. ذَٰلِكَایساdhālika
  21. يَلْقَپائے گاyalqa
  22. أَثَامًۭاگناہathāman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں