مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 155

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال هذه ناقة لها شرب ولكم شرب يوم معلوم

صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 155
  • پارہ 19
  • صفحہ 373

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں"اونٹنی پیدا ہوئی پتھر میں سے اللہ کی قدرت سے، حضرت صالحؑ کی دعا سے وہ چُھوٹی پھرتی، جس جنگل میں چرنے یا جس تالاب پر پانی پینے جاتی سب مواشی بھاگ کر کنارے ہو جاتے۔ تب یوں ٹھہرا دیا کہ ایک دن اس پانی پر وہ جائے۔ ایک دن اوروں کے مواشی جائیں"۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. هَـٰذِهِۦیہhādhihi
  3. نَاقَةٌۭایک اونٹنی ہےnāqatun
  4. لَّهَااس کے لیےlahā
  5. شِرْبٌۭپینا ہےshir'bun
  6. وَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakum
  7. شِرْبُپینا ہےshir'bu
  8. يَوْمٍۢایک دن کاyawmin
  9. مَّعْلُومٍۢمعلومmaʿlūmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں