تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اوروں سے پہلے اپنے اقارب کو تنبیہ کیجئے۔ کہ خیرخواہی میں ان کا حق مقدم ہے اور ویسے بھی آدمی کی صداقت و حقانیت اقارب کے معاملہ سے پرکھی جاتی ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ جب یہ آیت اتری حضرت نے سارے قریش کو پکار کر سنا دیا اور اپنی پھوپھی تک اور اپنی بیٹی تک اور چچا تک کو کہہ سنایا کہ اللہ کے ہاں اپنی فکر کرو۔ خدا کے ہاں میں تمہارا کچھ نہیں کر سکتا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں