مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وتلك نعمة تمنها علي ان عبدت بني اسرائيل

اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 22
  • پارہ 19
  • صفحہ 368

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بچپن میں میروی پرورش کا احسان جتلانا تجھے زیب نہیں دیتا۔ کیا ایک اسرائیلی بچہ کی تربیت سے اس کا جواب ہو سکتا ہے کہ تو نے اس کی ساری قوم کو غلام بنا رکھا ہے۔ بالخصوص جبکہ اس بچہ کی تربیت بھی خود تیرے زہرہ گداز مظالم کے سلسلہ ہی میں وقوع پذیر ہوئی ہو۔ نہ تو "بنی اسرائیل" کے بچوں کو ذبح کرتا، نہ خوف کی وجہ سے میری والدہ تابوت میں رکھ کر مجھے دریا میں چھوڑتی، نہ تیرے محلسرا تک رسائی ہوتی، ان حالات کا تصور کر کے تجھ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَتِلْكَاور یہwatil'ka
  2. نِعْمَةٌۭاحسانniʿ'matun
  3. تَمُنُّهَاتم نے یہ احسان کیاtamunnuhā
  4. عَلَىَّمجھ پرʿalayya
  5. أَنْکہan
  6. عَبَّدتَّتو نے غلام بنایاʿabbadtta
  7. بَنِىٓبنیbanī
  8. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīla

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں