تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی بیشک میں خوف کھا کر یہاں سے بھاگا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا کہ مجھے نبوت و حکمت عطا فرمائے۔ اس نے اپنے فضل سے مجھے سرفراز کیا اور رسول بنا کر تمہاری طرف بھیجا۔ یہ بجائے خود میری صداقت کی دلیل ہے کہ جو شخص تم سے خوف کھا کر بھاگا ہو، پھر اس طرح بےخوف و خطر تنہا تمہارے سامنے آ کر ڈٹ جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں