مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء آیت 25 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ﴿٢٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

فرعون کا بات کو ٹالنا

فرعون جان بوجھ کر بات کو رلانا چاہتا تھا اپنے حوالی کو ابھارنے اور موسٰیؑ کی بات کو خفیف کرنے کے لئے کہنے گا، سنتے ہو، موسٰیؑ کیسی دورازکار باتیں کر رہے ہیں۔ کیا تم میں کوئی تصدیق کرے گا کہ میرے سوا آسمان و زمین میں کوئی اور رب ہے؟