مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والق عصاك فلما راها تهتز كانها جان ولى مدبرا ولم يعقب يا موسى لا تخف اني لا يخاف لدي المرسلون

اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ جب اُسے دیکھا تو (اس طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا (حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت۔ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 10
  • پارہ 19
  • صفحہ 377

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شاید ابتداء میں پتلا ہو گا، یا سرعت حرکت میں تشبیہ ہو گی، صغرِ جثہ میں نہیں۔ یہ خوف طبعی تھا جو منافی نبوت نہیں۔ یعنی اس مقام حضور و اصطفاء میں پہنچ کر ایسی چیزوں سے ڈرنے کا کیا مطلب۔ مرسلین کو لائق نہیں کہ ہماری بارگاہ قرب میں پہنچ کر لاٹھی یا سانپ یا کسی مخلوق سے ڈریں۔ وہاں تو دل کو انتہائی سکون و طمانیت حاصل ہونا چاہئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَلْقِاور پھینکwa-alqi
  2. عَصَاكَ ۚاپنی لاٹھی کوʿaṣāka
  3. فَلَمَّاتو جبfalammā
  4. رَءَاهَااس نے دیکھا اس کوraāhā
  5. تَهْتَزُّکہ حرکت کرتی ہےtahtazzu
  6. كَأَنَّهَاگویا کہ وہka-annahā
  7. جَآنٌّۭپتلا سانپ ہےjānnun
  8. وَلَّىٰمنہ موڑ گیاwallā
  9. مُدْبِرًۭاپیٹھ پھیرتے ہوئےmud'biran
  10. وَلَمْاورنہwalam
  11. يُعَقِّبْ ۚپیچھے مڑ کر دیکھا۔ نہ پلٹاyuʿaqqib
  12. يَـٰمُوسَىٰاے موسیٰyāmūsā
  13. لَامتlā
  14. تَخَفْڈروtakhaf
  15. إِنِّىبیشک میںinnī
  16. لَانہیںlā
  17. يَخَافُڈرا کرتےyakhāfu
  18. لَدَىَّمیرے ہاںladayya
  19. ٱلْمُرْسَلُونَپیغمبرl-mur'salūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں