مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُدْبِر

قرآن میں مدبر

معنی: پیٹھ پھیر کر

مدبر قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
د ب ر

مُدْبِر

اسم · 8 بار

معنی: پیٹھ پھیر کر · دوسرے تراجم: پیٹھ پھیرتے ہوئے

قرآن میں صورتیں

  • مُّدْبِرِينَ ×6
  • مُدْبِرًا ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

دبر الشيء: خلاف القبل ، وكني بهما عن، العضوين المخصوصين، ويقال: دبر ودبر، وجمعه أدبار، قال تعالى: ومن يولهم يومئذ

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الدال والباء والراء. أصل هذا الباب أن جله في قياس واحد، وهو آخر الشيء وخلفه خلاف قبله. وتشذ عنه كلمات يسيرة نذكرها.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ د ب ر پر مکمل اندراجات

مدبر والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دی ہے اور (جنگ) حنین کے دن۔ جب تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی۔ اور زمین باوجود (اتنی بڑی) فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھر گئے

    سورہ توبہ، آیت 9:25
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا

    سورہ انبیاء، آیت 21:57
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ جب اُسے دیکھا تو (اس طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا (حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت۔ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے

    سورہ نمل، آیت 27:10
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو

    سورہ نمل، آیت 27:80
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ اپنی لاٹھی ڈالدو۔ جب دیکھا کہ وہ حرکت کر رہی ہے گویا سانپ ہے، تو پیٹھ پھیر کر چل دیئے اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا۔ (ہم نے کہا کہ) موسٰی آگے آؤ اور ڈرومت تم امن پانے والوں میں ہو

    سورہ قصص، آیت 28:31
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم مردوں کی (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو

    سورہ روم، آیت 30:52
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے

    سورہ صافات، آیت 37:90
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں

    سورہ مومن، آیت 40:33