حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کو علم عطا کیا گیا
حضرت سلیمانؑ حضرت داؤدؑ کے صاحبزادہ ہیں۔ باپ بیٹے میں سے ہر ایک کو اسکی شان کے لائق اللہ تعالیٰ نے علم کا خاص حصہ عطا فرمایا۔ شرائع و احکام اور اصول سیاست و حکمرانی وغیرہ کے علوم سب اس لفظ کے ماتحت میں داخل ہو گئے۔
حق تعالیٰ نے جو علم داؤد و سلیمان علیہما السلام کو دیا تھا اسی کا اثر یہ تھا کہ حق تعالیٰ کے انعامات کا شکر ادا کرتے تھے۔ کسی نعمت الہٰی پر شکر ادا کرنا، اصل نعمت سے بڑی نعمت ہے۔
"بہت سے" اس لئے کہا کہ بہت بندگان خدا کو ان پر فضیلت دی گئ ہے۔ باقی تمام مخلوق پرفضیلت کلی تو سارے جہان میں ایک ہی بندے کو حاصل ہوئی جن کا نام مبارک ہے محمد رسول اللہ ﷺ۔