تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اس چیونٹی کی بات سمجھ کر تعجب ہوا۔ اور فرط سرور و نشاط سے ادائے شکر کا جذبہ جوش میں آیا۔ یعنی حیران ہوں تیرے انعامات عظیمہ کا شکر کس طرح ادا کروں، پس آپ ہی سے التجاء کرتا ہوں کہ مجھے پورا شاکر بنا دیجئے زبان سے بھی اور عمل سے بھی۔ اور اعلیٰ درجہ کے نیک بندوں میں (جو انبیاء و مرسلین ہیں) محشور فرمائیے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں