مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا يسجدوا لله الذي يخرج الخبء في السماوات والارض ويعلم ما تخفون وما تعلنون

(اور نہیں سمجھتے) کہ خدا کو آسمانوں اور زمین میں چھپی چیزوں کو ظاہر کردیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں سجدہ نہ کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 25
  • پارہ 19
  • صفحہ 379

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

غالبًا یہ ہدہد کے کلام کا تتمہ ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ جانور اپنے خالق کی صحیح معرفت فطرۃً رکھتے ہیں۔ بطور خرق عادت اُسی ہدہد کو اس طرح کی تفصیلی معرفت عطا کی گئ ہو۔ خدا چاہے تو ایسی معرفت ایک خشک لکڑی میں پیدا کر دے۔ باقی جانوروں میں فطری طور پر اس قسم کی عقل و معرفت کا موجود ہونا جسےصدر شیرازی نے "اسفاراربعہ" میں "علم حضور" یا "شعور بسیط" سے تعبیر کیا ہے اس کو مستلزم نہیں کہ ان کی طرف انبیاء مبعوث ہوں۔ کیونکہ یہ فطری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَّاکیوں نہیںallā
  2. يَسْجُدُوا۟وہ سجدہ کرتےyasjudū
  3. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  4. ٱلَّذِىوہ ذاتalladhī
  5. يُخْرِجُجو نکالتا ہےyukh'riju
  6. ٱلْخَبْءَچھپی چیز کوl-khaba-a
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  9. وَٱلْأَرْضِاور زمینwal-arḍi
  10. وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہےwayaʿlamu
  11. مَاجوmā
  12. تُخْفُونَتم چھپاتے ہوtukh'fūna
  13. وَمَااور جو تمwamā
  14. تُعْلِنُونَاعلان کرتے ہو۔ ظاہر کرتے ہوtuʿ'linūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں