أَعْلَن
فعل · 12 بارمعنی: وہ ظاہر کرتے ہیں · دوسرے تراجم: تم ظاہر کرتے ہو, ہم ظاہر کرتے ہیں, ظاہر کرتے ہیں, اعلان کرتے ہو۔ ظاہر کرتے ہو
قرآن میں صورتیں
- يُعْلِنُونَ ×6
- تُعْلِنُونَ ×3
- نُعْلِنُ ×1
- أَعْلَنتُمْ ×1
- أَعْلَنتُ ×1
أَعْلَن
معنی: وہ ظاہر کرتے ہیں
أعلن قرآن کی 10 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: وہ ظاہر کرتے ہیں · دوسرے تراجم: تم ظاہر کرتے ہو, ہم ظاہر کرتے ہیں, ظاہر کرتے ہیں, اعلان کرتے ہو۔ ظاہر کرتے ہو
العلانية: ضد السر، وأكثر ما يقال ذلك في المعاني دون الأعيان، يقال: علن كذا، وأعلنته أنا. قال تعالى: أعلنت لهم وأسررت لهم إسرارا
قوله تعالى: ﴿ثم إني أعلنت لهم﴾ [نوح:9] أي أظهرت. يقال: أعلن يعلن إعلانا. والإعلان يقابل الإسرار؛ قال تعالى: ﴿سرا وعلانية﴾ [البقرة:274]. وأكثر ما يقال ذلك في المعاني دون الأعيان يقال: أعلنته فعلن، ومنه علوان الكتاب، لأنه يعرف به مدلوله، وهل هو من العلن اعتبارا بظهور المعنى فيه لا بظهور ذاته. وفيه لغة: العنوان، فكان…
12 میں سے آیات 1–12
کیا یہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ جو کچھ یہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں، خدا کو (سب) معلوم ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:77دیکھو یہ اپنے سینوں کو دوھرا کرتے ہیں تاکہ خدا سے پردہ کریں۔ سن رکھو جس وقت یہ کپڑوں میں لپٹ کر پڑتے ہیں (تب بھی) وہ ان کی چھپی اور کھلی باتوں کو جانتا ہے۔ وہ تو دلوں تک کی باتوں سے آگاہ ہے
سورہ ہود، آیت 11:5اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں
سورہ ابراہیم، آیت 14:38اور جو کچھ تم چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو سب سے خدا واقف ہے
سورہ نحل، آیت 16:19یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا اس کو ضرور جانتا ہے۔ وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا
سورہ نحل، آیت 16:23(اور نہیں سمجھتے) کہ خدا کو آسمانوں اور زمین میں چھپی چیزوں کو ظاہر کردیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں سجدہ نہ کریں
سورہ نمل، آیت 27:25اور جو باتیں ان کے سینوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے
سورہ نمل، آیت 27:74اور ان کے سینے جو کچھ مخفی کرتے اور جو یہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار اس کو جانتا ہے
سورہ قصص، آیت 28:69تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:76مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا
سورہ ممتحنہ، آیت 60:1جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور خدا دل کے بھیدوں سے واقف ہے
سورہ تغابن، آیت 64:4اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا
سورہ نوح، آیت 71:9