مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذهب بكتابي هذا فالقه اليهم ثم تول عنهم فانظر ماذا يرجعون

یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 28
  • پارہ 19
  • صفحہ 379

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سلیمانؑ نے ایک خط لکھ کر ہدہد کے حوالہ کیا کہ ملکہ "سبا" کو پہنچا دے اور جواب لے کر آ۔ اور دیکھنا خط پہنچا کر وہاں سے ایک طرف ہٹ جانا۔ کیونکہ قاصد کا وہیں سر پر کھڑا رہنا آداب شاہانہ کےخلاف ہے حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی آپ کو چھپا، لیکن وہاں کا ماجرا دیکھ، ہد ہد خط لے گیا، بلقیس جہاں اکیلی سوتی تھی۔ روزن میں سے جا کر اس کے سینہ پر رکھ دیا۔" (موضح)

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱذْهَبلے جاidh'hab
  2. بِّكِتَـٰبِىمیرا خطbikitābī
  3. هَـٰذَایہhādhā
  4. فَأَلْقِهْپھر ڈال دو اس کوfa-alqih
  5. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. تَوَلَّہٹ جاؤtawalla
  8. عَنْهُمْان سےʿanhum
  9. فَٱنظُرْپھر دیکھوfa-unẓur
  10. مَاذَاکیا کچھmādhā
  11. يَرْجِعُونَوہ لوٹتے ہیں۔ جواب دیتے ہیںyarjiʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں