مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا نحن اولو قوة واولو باس شديد والامر اليك فانظري ماذا تامرين

وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 33
  • پارہ 19
  • صفحہ 379

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہمارے پاس زور و طاقت اور سامان حرب کی کمی نہیں۔ نہ کسی بادشاہ سے دبنے کی ضرورت، تیرا حکم ہو تو ہم سلیمانؑ سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آگے تو مختار ہے سوچ سمجھ کر حکم دے۔ ہماری گردن اس کے سامنے خم ہو گی۔ معلوم ہوتا ہے کہ درباریوں کی صلاح لڑائی کرنے کی تھی مگر ملکہ نے اس میں تعجیل مناسب نہ سمجھی اور ایک بین بین صورت اختیار کی جس کا ذکر آگے آتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. نَحْنُہمnaḥnu
  3. أُو۟لُوا۟والے ہیںulū
  4. قُوَّةٍۢقوتquwwatin
  5. وَأُو۟لُوا۟اور والے ہیںwa-ulū
  6. بَأْسٍۢزورbasin
  7. شَدِيدٍۢسختshadīdin
  8. وَٱلْأَمْرُاور معاملwal-amru
  9. إِلَيْكِہ تیری طرف ہے۔ تیرے ہاتھ میں ہےilayki
  10. فَٱنظُرِىتو دیکھ لوfa-unẓurī
  11. مَاذَاکیا کچھmādhā
  12. تَأْمُرِينَتم حکم دیتی ہوtamurīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں