مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما جاء سليمان قال اتمدونن بمال فما اتاني الله خير مما اتاكم بل انتم بهديتكم تفرحون

جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 36
  • پارہ 19
  • صفحہ 380

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ تحفہ تمہیں ہی مبارک رہے کیا تم نے مجھے محض ایک دنیوی بادشاہ سمجھا جو مال و متاع کا لالچ دیتے ہو تم کو معلوم ہونا چاہئے کہ حق تعالیٰ نے جو روحانی و مادی دولت مجھے عطا فرمائی ہے وہ تمہارے ملک و دولت سے کہیں بڑھ کر ہے ان سامانوں کی ہمیں کیا پروا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. جَآءَوہ آئےjāa
  3. سُلَيْمَـٰنَسلیمان کے پاسsulaymāna
  4. قَالَکہاqāla
  5. أَتُمِدُّونَنِکیا تم مدد دیتے ہو مجھ کوatumiddūnani
  6. بِمَالٍۢمال کے ساتھbimālin
  7. فَمَآتو جوfamā
  8. ءَاتَىٰنِۦَعطا کیا مجھ کوātāniya
  9. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  10. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  11. مِّمَّآاس سے جوmimmā
  12. ءَاتَىٰكُماس نے عطا کیا تم کوātākum
  13. بَلْبلکہbal
  14. أَنتُمتمantum
  15. بِهَدِيَّتِكُمْاپنے ہدیے کے ساتھbihadiyyatikum
  16. تَفْرَحُونَتم خوش ہوتے ہوtafraḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں