مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَمَدَّ

قرآن میں أمد

معنی: مدد کرتے تمہاری

أمد قرآن کی 10 سورتوں کی 14 آیات میں 14 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
14
آیات
14
سورتیں
10
مادّہ
م د د

أَمَدَّ

فعل · 10 بار

معنی: مدد کرتے تمہاری · دوسرے تراجم: مدد کرے گا تمہاری, اور مدد دی ہم نے تم کو, ہم مدد دیتے ہیں, ہم مدد دیتے ہیں ان کو

قرآن میں صورتیں

  • أَمَدَّكُم ×2
  • يُمِدَّكُمْ ×1
  • يُمْدِدْكُمْ ×1
  • وَأَمْدَدْنَٰكُم ×1
  • نُّمِدُّ ×1
  • نُمِدُّهُم ×1
  • أَتُمِدُّونَنِ ×1
  • وَأَمْدَدْنَٰهُم ×1

أَمَد

اسم · 4 بار

معنی: فاصلہ ہوتا · دوسرے تراجم: مدت کو, مدت, کوئی مدت

قرآن میں صورتیں

  • أَمَدًۢا ×3
  • ٱلْأَمَدُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل المد: الجر، ومنه: المدة للوقت الممتد، ومدة الجرح، ومد النهر، ومده نهر آخر، ومددت عيني إلى كذا. قال تعالى: ولا تمدن عينيك

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وإخوانهم يمدونهم في الغي﴾ [الأعراف: 202] وقرئ في المتواتر بفتح الياء وضمها من مده وأمده، فقيل: بمعنى واحد. يقال: مد النهر ومده، وأمده نهر آخر. وقيل: أمد في المحبوب نحو قوله: ﴿وأمددناهم بفاكهة ولحم﴾ [الطور: 22] ﴿ويمددكم بأموال﴾ [نوح: 12] وفي المكروه مد نحو قوله تعالى: ﴿ونمد له من العذاب مدا﴾ [مريم: 79]…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ م د د پر مکمل اندراجات

أمد والی آیات

14 میں سے آیات 1–14

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن ہر شخص اپنے اعمال کی نیکی کو موجود پالے گا اور ان کی برائی کو بھی (دیکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:30
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:124
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں اگر تم دل کو مضبوط رکھو اور (خدا سے) ڈرتے رہو اور کافر تم پر جوش کے ساتھ دفعتہً حملہ کردیں تو پروردگار پانچ ہزار فرشتے جن پر نشان ہوں گے تمہاری مدد کو بھیجے گا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:125
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے دوسری بات تم کو اُن پر غلبہ دیا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کی۔ اور تم کو جماعت کثیر بنا دیا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:6
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم اُن کو اور ان کو سب کو تمہارے پروردگار کی بخشش سے مدد دیتے ہیں۔ اور تمہارے پروردگار کی بخشش (کسی سے) رکی ہوئی نہیں

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:20
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ان کو جگا اُٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے

    سورہ کہف، آیت 18:12
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا میں ان کو مال اور بیٹوں سے مدد دیتے ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:55
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو

    سورہ شعراء، آیت 26:132
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی

    سورہ شعراء، آیت 26:133
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے

    سورہ نمل، آیت 27:36
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے

    سورہ طور، آیت 52:22
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

    سورہ حدید، آیت 57:16
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا

    سورہ نوح، آیت 71:12
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنے والا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے

    سورہ جن، آیت 72:25