مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين لا يؤمنون بالاخرة زينا لهم اعمالهم فهم يعمهون

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے آرستہ کردیئے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 4
  • پارہ 19
  • صفحہ 377

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن کو انجام کی کوئی فکر اور مستقبل کا خیال نہ ہو، وہ اسی دنیائے فانی کی فکر میں ڈوبے رہتے ہیں۔ ان کی تمام کوششوں کا مرکز یہ ہی چند روزہ زندگی ہے جو کتاب یا پیغمبر ادھر سے ہٹا کر عاقبت کی طرف توجہ دلائے، اس پر کیوں کان دھرنے لگے۔ وہ دنیا کے عشق میں غرق ہو کر ہادیوں پر آوازے کستے ہیں۔ آسمانی صحیفوں کو مورد طعن بناتے ہیں۔ پیغمبروں کے ساتھ ٹھٹھا کرتے ہیں اور یہ ہی کام ہیں جن کو اپنے نزدیک بہت اچھا سمجھ کر برابر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. لَانہیںlā
  4. يُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūna
  5. بِٱلْـَٔاخِرَةِآخرت پرbil-ākhirati
  6. زَيَّنَّاخوبصورت بنا دئےzayyannā
  7. لَهُمْان کے لیےlahum
  8. أَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمالaʿmālahum
  9. فَهُمْتو وہfahum
  10. يَعْمَهُونَبھٹکتے پھرتے ہیںyaʿmahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں