مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 86

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم يروا انا جعلنا الليل ليسكنوا فيه والنهار مبصرا ان في ذلك لايات لقوم يؤمنون

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو (اس لئے) بنایا ہے کہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن (بنایا ہے کہ اس میں کام کریں) بےشک اس میں مومن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 86
  • پارہ 20
  • صفحہ 384

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیسے کھلے کھلے نشان اللہ تعالیٰ نے دنیا میں دکھلائے، پر ذرا بھی غور نہ کیا۔ ایک رات دن کے روزانہ ادل بدل ہی میں غور کر لیتے تو اللہ کی توحید، پیغمبروں کی ضرورت، اور بعث بعدالموت، سب کچھ سمجھ سکتے تھے۔ آخر وہ کون ہستی ہے جو ایسے مضبوط و محکم انتظام کے ساتھ برابر دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن کو نمودار کرتا ہے۔ اور جس نے ہماری ظاہری بصارت کے لئے شب کی تاریکی کے بعد دن کا اجالا کیا ، کیا وہ ہماری باطنی بصیرت کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. يَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyaraw
  3. أَنَّابیشک ہم نےannā
  4. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  5. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  6. لِيَسْكُنُوا۟تاکہ وہ سکون پائیںliyaskunū
  7. فِيهِاس میںfīhi
  8. وَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāra
  9. مُبْصِرًا ۚروشنmub'ṣiran
  10. إِنَّبیشکinna
  11. فِىمیںfī
  12. ذَٰلِكَاس (میں)dhālika
  13. لَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātin
  14. لِّقَوْمٍۢلوگوں کے لئےliqawmin
  15. يُؤْمِنُونَایمان لانے والےyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں