مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واصبح فؤاد ام موسى فارغا ان كادت لتبدي به لولا ان ربطنا على قلبها لتكون من المؤمنين

اور موسٰی کی ماں کا دل بے صبر ہو گیا اگر ہم اُن کے دل مضبوط نہ کر دیتے تو قریب تھا کہ وہ اس (قصّے) کو ظاہر کر دیں۔ غرض یہ تھی کہ وہ مومنوں میں رہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 10
  • پارہ 20
  • صفحہ 386

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

موسٰیؑ کی والدہ بچہ کو دریا میں ڈال تو آئیں، مگر ماں کی مامتا کہاں چین سے رہنے دیتی۔ رہ رہ کر موسٰیؑ کا خیال آتا تھا۔ دل سے قرار جاتا رہا۔ موسٰیؑ کی یاد کے سوا کوئی چیز دل میں باقی نہ رہی۔ قریب تھا کہ صبر و ضبط کا رشتہ ہاتھ سے چھوٹ جائے اور عام طور پر ظاہر کر دیں کہ میں نے اپنا بچہ دریا میں ڈالا ہے کسی کو خبر ہو تو لاؤ۔ لیکن خدائی الہام اِنَّا رَآدُّوۡہُ اِلَیۡکِ وَ جَاعِلُوۡہُ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ کو یاد کر کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَصْبَحَاور ہوگیاwa-aṣbaḥa
  2. فُؤَادُدلfuādu
  3. أُمِّماں کاummi
  4. مُوسَىٰموسیٰ کیmūsā
  5. فَـٰرِغًا ۖخالیfārighan
  6. إِنبیشکin
  7. كَادَتْقریب تھاkādat
  8. لَتُبْدِىکہ ظاہر کردیتیlatub'dī
  9. بِهِۦاس کوbihi
  10. لَوْلَآاگر نہlawlā
  11. أَنکہan
  12. رَّبَطْنَاہم باندھ دیتےrabaṭnā
  13. عَلَىٰپرʿalā
  14. قَلْبِهَااس کے دلqalbihā
  15. لِتَكُونَتاکہ وہ ہوlitakūna
  16. مِنَسےmina
  17. ٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں میں (سے)l-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں