مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالت امرات فرعون قرت عين لي ولك لا تقتلوه عسى ان ينفعنا او نتخذه ولدا وهم لا يشعرون

اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میری اور تمہاری (دونوں کی) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اُسے بیٹا بنالیں اور وہ انجام سے بےخبر تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 9
  • پارہ 20
  • صفحہ 386

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیسا پیارا بچہ ہے، ہمارے کوئی لڑکا نہیں، لاؤ اسی سے دل بہلائیں اور آنکھیں ٹھنڈی کیا کریں۔ بعض روایات میں ہے کہ فرعون نے کہا لکِ لالِیْ (تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہو گی میری نہیں) تقدیر ازلی یہ الفاظ اس ملعون کی زبان سے کہلا رہی تھی آخر وہ ہی ہوا۔ یعنی کم از کم بڑا ہو کر ہمارے کام آئے گا یا مناسب سمجھا تو متبنٰی بنا لیں گے۔ یعنی یہ تو خبر نہ تھی کہ بڑا ہو کر کیا کرے گا۔ سمجھے کہ بنی اسرائیل میں سے کسی نے خوف سے ڈالا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَتِاور کہنے لگیwaqālati
  2. ٱمْرَأَتُبیویim'ra-atu
  3. فِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawna
  4. قُرَّتُٹھنڈک ہےqurratu
  5. عَيْنٍۢآنکھوں کیʿaynin
  6. لِّىمیرے لئےlī
  7. وَلَكَ ۖاور تیرے لئےwalaka
  8. لَانہlā
  9. تَقْتُلُوهُتم قتل کرو اس کوtaqtulūhu
  10. عَسَىٰٓامید ہےʿasā
  11. أَنکہan
  12. يَنفَعَنَآوہ نفع دے ہم کوyanfaʿanā
  13. أَوْیاaw
  14. نَتَّخِذَهُۥہم بنائیں اس کوnattakhidhahu
  15. وَلَدًۭابیٹاwaladan
  16. وَهُمْاور وہwahum
  17. لَانہlā
  18. يَشْعُرُونَشعور رکھتے تھے/ سمجھتے تھےyashʿurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں