تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
شاید یہ ہی خدمت لڑکی کا مہر تھا۔ ہمارے حنفیہ کے ہاں اب بھی اگر بالغہ راضی ہو تو اس طرح کی خدمت اقارب مہر ٹھہر سکتا ہے (کذا نقلہ الشیخ الانور اطال اللہ بقائہٗ) یہاں صرف نکاح کی ابتدائی گفتگو مذکو ہے۔ ظاہر ہے حضرت شعیبؑ نے نکاح کرتے وقت ایک لڑکی کی تعیین اور اس کی رضامندی حاصل کر لی ہو گی۔ یعنی کم از کم آٹھ برس میری خدمت میں رہنا ضروری ہو گا۔ اگر دو سال اور زائد رہے تو تمہارا تبرع ہے۔ یعنی کوئی سخت خدمت تم سے نہ لوں…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں