تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی انجام سے بالکل غافل ہو کر لگے ملک میں تکبر کرنے ۔ یہ نہ سمجھا کہ کوئی ان کی گردن نیچی کرنے والا اور سر توڑنے والا بھی موجود ہے۔ آخر خداوند قہار نے اس کو لاؤ لشکر سمیت بحرقلزم میں غرق کر دیا۔ تا یادگار رہے کہ بدبخت ظالموں کا جو انجام سے غافل ہوں ایسا انجام ہوا کرتا ہے۔ غرق وغیرہ کے واقعات کی تفصیل پہلے گذر چکی ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں