يَمّ
اسم · 8 بارمعنی: سمندر · دوسرے تراجم: دریا
قرآن میں صورتیں
- ٱلْيَمِّ ×8
يَمّ
معنی: سمندر
يم قرآن کی 4 سورتوں کی 7 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: سمندر · دوسرے تراجم: دریا
قوله تعالى: ﴿ولا تيمموا الخبيث منه تنتفقون﴾ [البقرة:267] أي لا تقصدوا. ومنه قوله تعالى: ﴿فتيمموا صعيدا طيبا﴾ [النساء: 43] أي اقتصدوا التراب. ومنه قول الشاعر: [من الطويل]
الياء والميم: كلمة تدل على قصد الشيء وتعمده وقصده. ومنه قوله تعالى: ﴿فتيمموا صعيدا طيبا﴾ [النساء: 43]. قال الخليل: يقال تيممت فلانا بسهمي ورمحي، إذا قصدته دون من سواه. وأنشد:
7 میں سے آیات 1–7
تو ہم نے ان سے بدلہ لے کر ہی چھوڑا کہ ان کو دریا میں ڈبو دیا اس لیے کہ وہ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے اور ان سے بےپروائی کرتے تھے
سورہ اعراف، آیت 7:136(وہ یہ تھا) کہ اسے (یعنی موسیٰ کو) صندوق میں رکھو پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو تو دریا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) میرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا۔ اور (موسیٰ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی ہے (اس لئے کہ تم پر مہربانی کی جائے) اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ
سورہ طٰہٰ، آیت 20:39پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)
سورہ طٰہٰ، آیت 20:78(موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:97اور ہم نے موسٰی کی ماں کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلاؤ جب تم کو اس کے بارے میں کچھ خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ تو خوف کرنا اور نہ رنج کرنا۔ ہم اس کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) اُسے پیغمبر بنا دیں گے
سورہ قصص، آیت 28:7تو ہم نے اُن کو اور اُن کے لشکروں کو پکڑلیا اور دریا میں ڈال دیا۔ سو دیکھ لو ظالموں کا کیسا انجام ہوا
سورہ قصص، آیت 28:40تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا
سورہ ذاریات، آیت 51:40