مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولولا ان تصيبهم مصيبة بما قدمت ايديهم فيقولوا ربنا لولا ارسلت الينا رسولا فنتبع اياتك ونكون من المؤمنين

اور (اے پیغمبر ہم نے تو کو اس لئے بھیجا ہے کہ) ایسا نہ ہو کہ اگر ان (اعمال) کے سبب جو اُن کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت واقع ہو تو یہ کہنے لگیں کہ اے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرنے اور ایمان لانے والوں میں ہوتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 47
  • پارہ 20
  • صفحہ 391

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پیغمبر کا ان میں بھیجنا خوش قسمتی ہے۔ اگر بدون پیغمبر بھیجے اللہ تعالیٰ ان کی کھلی ہوئی بے عقلیوں اور بے ایمانیوں پرسزا دینے لگتا تب بھی ظلم نہ ہوتا، لیکن اس نے احسان فرمایا اور کسی قسم کی معقول عذرداری کا موقع نہیں چھوڑا ممکن تھا سزادہی کے وقت کہنے لگتے کہ صاحب ہمارے پاس پیغمبر تو بھیجا نہیں جو ہم کو ہماری غلطیوں پر کم از کم متنبہ کر دیتا، ایک دم پکڑ کر عذاب میں دھر گھسیٹا۔ اگر کوئی پیغمبر آتا تو دیکھ لیتے ہم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْلَآاور کیوں نہیںwalawlā
  2. أَنکہan
  3. تُصِيبَهُمپہنچی ان کوtuṣībahum
  4. مُّصِيبَةٌۢکوئی مصیبتmuṣībatun
  5. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  6. قَدَّمَتْآگے بھیجیqaddamat
  7. أَيْدِيهِمْان کے ہاتھوں نےaydīhim
  8. فَيَقُولُوا۟تو وہ کہتےfayaqūlū
  9. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  10. لَوْلَآکیوں نہlawlā
  11. أَرْسَلْتَبھیجا تو نےarsalta
  12. إِلَيْنَاہماری طرفilaynā
  13. رَسُولًۭاایک رسولrasūlan
  14. فَنَتَّبِعَتو ہم پیروی کرتےfanattabiʿa
  15. ءَايَـٰتِكَتیری آیات کیāyātika
  16. وَنَكُونَاور ہم ہوجاتےwanakūna
  17. مِنَسےmina
  18. ٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں میں (سے)l-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں