مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كنت بجانب الطور اذ نادينا ولكن رحمة من ربك لتنذر قوما ما اتاهم من نذير من قبلك لعلهم يتذكرون

اور نہ تم اس وقت جب کہ ہم نے (موسٰی کو) آواز دی طور کے کنارے تھے بلکہ (تمہارا بھیجا جانا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ تم اُن لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا ہدایت کرو تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 46
  • پارہ 20
  • صفحہ 391

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب موسٰیؑ کو آواز دی اِنِّی اَنَا اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ تم وہاں کھڑے سن نہیں رہے تھے۔ یہ حق تعالیٰ کا انعام ہے کہ آپ کو ان واقعات و حقائق پر مطلع کیا اور تمہارے ساتھ بھی اسی نوعیت کا برتاؤ کیا جو موسٰیؑ کے ساتھ ہوا تھا۔ گویا "جبل النور" (جہاں غار حرا ہے) اور "مکہ" "مدینہ" میں "جبل طور" اور "مدین" کی تاریخ دہرا دی گئ۔ یعنی عرب کے لوگوں کو یہ چیزیں بتلا کر خطرناک عواقب سے آگاہ کر دیں۔ ممکن ہے وہ سن کر یاد…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہwamā
  2. كُنتَتھا توkunta
  3. بِجَانِبِکنارےbijānibi
  4. ٱلطُّورِطور کےl-ṭūri
  5. إِذْجبidh
  6. نَادَيْنَاپکارا ہم نےnādaynā
  7. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  8. رَّحْمَةًۭیہ رحمت ہےraḥmatan
  9. مِّنسےmin
  10. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف (سے)rabbika
  11. لِتُنذِرَتاکہ تو خبردار کرےlitundhira
  12. قَوْمًۭاایک قوم کوqawman
  13. مَّآنہیںmā
  14. أَتَىٰهُمآیا ان کے پاسatāhum
  15. مِّنکوئیmin
  16. نَّذِيرٍۢڈرانے والاnadhīrin
  17. مِّنسےmin
  18. قَبْلِكَآپ (سے) پہلےqablika
  19. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  20. يَتَذَكَّرُونَنصیحت پکڑیںyatadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں