مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان لم يستجيبوا لك فاعلم انما يتبعون اهواءهم ومن اضل ممن اتبع هواه بغير هدى من الله ان الله لا يهدي القوم الظالمين

پھر اگر یہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ صرف اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو خدا کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کے پیچھے چلے۔ بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 50
  • پارہ 20
  • صفحہ 391

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب یہ لوگ نہ ہدایت کو قبول کرتے ہیں اور نہ اس کے مقابلہ میں کوئی چیز پیش کر سکتے ہیں تو یہ ہی اس کی دلیل ہے کہ ان کو راہ ہدایت پر چلنا مقصود ہی نہیں۔ محض اپنی خواہشات کی پیروی ہے، جس چیز کو دل چاہا مان لیا، جس کو اپنی مرضی اورخواہش کے خلاف پایا رد کر دیا ۔ بتلائیے ایسے ہوا پرست ظالموں کو کیا ہدایت ہو سکتی ہے۔ اللہ کی عادت اسی قوم کو ہدایت کرنے کی ہے جو ہدایت پانے کا ارادہ کرے اور محض ہوا و ہوس کو حق کا معیار نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنپھر اگرfa-in
  2. لَّمْنہlam
  3. يَسْتَجِيبُوا۟وہ جواب دیںyastajībū
  4. لَكَتجھ کوlaka
  5. فَٱعْلَمْتو جان لوfa-iʿ'lam
  6. أَنَّمَابیشک وہannamā
  7. يَتَّبِعُونَپیروی کررہے ہیںyattabiʿūna
  8. أَهْوَآءَهُمْ ۚاپنی خواہشات کیahwāahum
  9. وَمَنْاور کونwaman
  10. أَضَلُّزیادہ بھٹکا ہوا ہوسکتا ہےaḍallu
  11. مِمَّنِاس سے جوmimmani
  12. ٱتَّبَعَپیروی کرےittabaʿa
  13. هَوَىٰهُاپنی خواہش کیhawāhu
  14. بِغَيْرِبغیرbighayri
  15. هُدًۭىہدایت کےhudan
  16. مِّنَسےmina
  17. ٱللَّهِ ۚاللہ کی (طرف سے)l-lahi
  18. إِنَّبیشکinna
  19. ٱللَّهَاللہl-laha
  20. لَانہیںlā
  21. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  22. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  23. ٱلظَّـٰلِمِينَظالمl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں