مواد پر جائیں
Quran Maqasid

هَواء

قرآن میں هواء

معنی: اپنی خواہشات کی

هواء قرآن کی 11 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
11
مادّہ
ه و ي

هَواء

اسم · 11 بار

معنی: اپنی خواہشات کی · دوسرے تراجم: اپنی خواہش نفس کو, خواہشات کی, خالی ہوں گے/ اڑتے ہوں گے, اپنی خواہش نفس کی

قرآن میں صورتیں

  • هَوَىٰهُ ×6
  • ٱلْهَوَىٰٓ ×4
  • هَوَآءٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهوى: ميل النفس إلى الشهوة. ويقال ذلك للنفس المائلة إلى الشهوة، وقيل: سمي بذلك لأنه يهوي بصاحبه في الدنيا إلى كل داهية، وفي الآخرة إلى الهاوية، والهوي: سقوط من علو إلى سفل، وقوله عز وجل: فأمه هاوية

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الهاء والواو والياء: أصل صحيح يدل على خلو وسقوط. أصله الهواء بين الأرض والسماء، سمي لخلوه. قالوا: وكل خال هواء. قال الله تعالى: ﴿وأفئدتهم هواء﴾ [إبراهيم: 43]، أي خالية لا تعي شيئا، ثم قال زهير:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ه و ي پر مکمل اندراجات

هواء والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو اور خدا کے لئے سچی گواہی دو خواہ (اس میں) تمہارا یا تمہارےماں باپ اور رشتہ داروں کا نقصان ہی ہو۔ اگر کوئی امیر ہے یا فقیر تو خدا ان کا خیر خواہ ہے۔ تو تم خواہش نفس کے پیچھے چل کر عدل کو نہ چھوڑ دینا۔ اگر تم پیچیدا شہادت دو گے یا (شہادت سے) بچنا چاہو گے تو (جان رکھو) خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

    سورہ نساء، آیت 4:135
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں

    سورہ اعراف، آیت 7:176
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور لوگ) سر اٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں ان کی طرف لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہو رہے ہوں گے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:43
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا

    سورہ کہف، آیت 18:28
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہوجاؤ

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:16
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو

    سورہ فرقان، آیت 25:43
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اگر یہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ صرف اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو خدا کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کے پیچھے چلے۔ بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

    سورہ قصص، آیت 28:50
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا

    سورہ ص، آیت 38:26
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟

    سورہ جاثیہ، آیت 45:23
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں

    سورہ نجم، آیت 53:3
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا

    سورہ نازعات، آیت 79:40