مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا يتلى عليهم قالوا امنا به انه الحق من ربنا انا كنا من قبله مسلمين

اور جب (قرآن) اُن کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے بیشک وہ ہمارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے اور ہم تو اس سے پہلے کے حکمبردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 53
  • پارہ 20
  • صفحہ 392

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان جاہل مشرکین کا حال تو یہ ہے کہ نہ اگلی کتابوں کو مانیں نہ پچھلی کو، اور ان کے بالمقابل انصاف پسند اہل کتاب کو دیکھو کہ وہ دونوں کو تسلیم کرتے جاتے ہیں۔ پہلے سے تورات و انجیل پر یقین رکھتے تھے۔ جب قرآن آیا تو بول اٹھے کہ بلاشبہ یہ کتاب برحق ہے، ہمارے رب کی اتاری ہوئی، ہم اس پر اپنے یقین و اعتقاد کا اعلان کرتےہیں، ہم پہلے بھی اللہ کی باتوں کو مانتے تھے آج بھی قبول کرتے ہیں۔ فی الحقیقت ہم آج سے مسلمان نہیں بہت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. يُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںyut'lā
  3. عَلَيْهِمْان پر (آیات)ʿalayhim
  4. قَالُوٓا۟کہتے ہیںqālū
  5. ءَامَنَّاایمان لائے ہم ساتھāmannā
  6. بِهِۦٓاس کےbihi
  7. إِنَّهُبیشک وہinnahu
  8. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  9. مِنسےmin
  10. رَّبِّنَآہمارے رب کی طرف (سے)rabbinā
  11. إِنَّابیشک ہمinnā
  12. كُنَّاتھے ہمkunnā
  13. مِنسےmin
  14. قَبْلِهِۦاس سے قبل/ پہلے ہیqablihi
  15. مُسْلِمِينَمسلمانmus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں