مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك يؤتون اجرهم مرتين بما صبروا ويدرءون بالحسنة السيئة ومما رزقناهم ينفقون

ان لوگوں کو دگنا بدلہ دیا جائے گا کیونکہ صبر کرتے رہے ہیں اور بھلائی کے ساتھ برائی کو دور کرتے ہیں اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 54
  • پارہ 20
  • صفحہ 392

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مغرور و مستغنی ہو کر قبول حق سے گریز نہیں کیا بلکہ جس وقت جو حق پہنچا بے تکلف گردن تسلیم جھکا دی (تنبیہ) شیخ اکبرؒ نے فتوحات میں لکھا ہے کہ ان اہل کتاب کا ایمان اپنے پیغمبر پر دو مرتبہ ہوا۔ اول بالاستقلال دوبارہ نبی کریم ﷺ پر ایمان لانے کے ضمن میں ۔ کیونکہ حضور تمام انبیائے سابقین کے مصدق ہیں اور ان پر ایمان رکھنا ضروری قرار دیتے ہیں اور حضور پر بھی انکا ایمان دو مرتبہ ہوا ۔ ایک اب بالذات اور بالا ستقلال دوسرا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  2. يُؤْتَوْنَدیئے جائیں گےyu'tawna
  3. أَجْرَهُماپنا اجرajrahum
  4. مَّرَّتَيْنِدو بارmarratayni
  5. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  6. صَبَرُوا۟انہوں نے صبر کیاṣabarū
  7. وَيَدْرَءُونَاور وہ دور کرتے ہیںwayadraūna
  8. بِٱلْحَسَنَةِساتھ بھلائی کےbil-ḥasanati
  9. ٱلسَّيِّئَةَبرائی کوl-sayi-ata
  10. وَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmā
  11. رَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  12. يُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں