مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الناس من يقول امنا بالله فاذا اوذي في الله جعل فتنة الناس كعذاب الله ولئن جاء نصر من ربك ليقولن انا كنا معكم اوليس الله باعلم بما في صدور العالمين

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 10
  • پارہ 20
  • صفحہ 397

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ ان لوگوں کا ذکر ہے جو زبان سے اپنے آپ کو مومن کہتے تھے۔ مگر دلوں میں ایمان راسخ نہیں تھا۔ ان کو جہاں اللہ کے راستہ میں کوئی تکلیف پہنچی یا دین کی وجہ سے لوگوں نے ستایا تو اس آزمائش کو خدائی عذاب سمجھنے لگے۔ جس طرح آدمی عذاب الہٰی سے گھبرا کر جان بچانا چاہتا ہے اور اپنے دعووں سے دست بردار ہونے لگتا ہے اور ناچار اعتراف کرتا ہے کہ میں غلطی پر تھا، یہ ہی حال ان ضعفاء القلوب کا ہے۔ جہاں دین کے معاملہ میں کوئی سختی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور سےwamina
  2. ٱلنَّاسِلوگوں (میں سے)l-nāsi
  3. مَنکوئی ہےman
  4. يَقُولُجو کہتا ہےyaqūlu
  5. ءَامَنَّاہم ایمان لائےāmannā
  6. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  7. فَإِذَآپھر جبfa-idhā
  8. أُوذِىَستایا جاتا ہےūdhiya
  9. فِىمیںfī
  10. ٱللَّهِاللہ کی (راہ میں)l-lahi
  11. جَعَلَبنا لیتا ہےjaʿala
  12. فِتْنَةَآزمائش کوfit'nata
  13. ٱلنَّاسِلوگوں کیl-nāsi
  14. كَعَذَابِمانند عذاب کےkaʿadhābi
  15. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  16. وَلَئِناور البتہ اگرwala-in
  17. جَآءَآگئیjāa
  18. نَصْرٌۭفتح/ مددnaṣrun
  19. مِّنسےmin
  20. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف (سے)rabbika
  21. لَيَقُولُنَّالبتہ وہ ضرور کہیں گےlayaqūlunna
  22. إِنَّابیشک ہمinnā
  23. كُنَّاتھے ہمkunnā
  24. مَعَكُمْ ۚتمہارے ساتھmaʿakum
  25. أَوَلَيْسَکیا بھلا نہیںawalaysa
  26. ٱللَّهُاللہl-lahu
  27. بِأَعْلَمَخوب جانتاbi-aʿlama
  28. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  29. فِىمیںfī
  30. صُدُورِسینوں (میں) ہےṣudūri
  31. ٱلْعَـٰلَمِينَجہان والوں کےl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں