تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت لوطؑ حضرت ابراہیمؑ کے بھتیجے تھے۔ ابراہیمؑ کو ان کی قوم کے کسی مرد نے نہ مانا۔ البتہ لوطؑ نے فورًا بلا توقف تصدیق کی۔ دونوں کا وطن "عراق" میں شہر بابل تھا۔ خدا کے توکل پر وطن سے نکل کھڑے ہوئے اللہ نے ملک شام میں پہنچا کر بسایا۔ (تنبیہ) وَقَالَ اِنِّیْ مُھَاجِرٌ الخ میں دونوں احتمال ہیں۔ قائل ابراہیم ہوں یا لوط علیہما السلام۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں