مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال انما اتخذتم من دون الله اوثانا مودة بينكم في الحياة الدنيا ثم يوم القيامة يكفر بعضكم ببعض ويلعن بعضكم بعضا وماواكم النار وما لكم من ناصرين

اور ابراہیم نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کر دو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئی تمہارا مددگار نہ ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 25
  • پارہ 20
  • صفحہ 399

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آگ سے نکل کر پھر نصیحت شروع کر دی۔ یعنی بت پرستی کو کون عقلمند جائز رکھ سکتا ہے، بت پرست بھی دل میں جانتے ہیں کہ یہ نہایت مہمل حرکت ہے۔ مگر شیرازہ قومی کو جمع رکھنے کے لیے ایک مذہب ٹھہرا لیا ہے کہ اس کے نام پر تمام قوم متحد و متفق رہے اور ایک دوسرے کے دوست بنے رہیں جیسا کہ آج کل ہم یورپ کی عیسائی قوموں کا حال دیکھتے ہیں۔ یا یہ مطلب ہے کہ بت پرستی کا شیوع و رواج اس بناء پر نہیں ہوا کہ وہ کوئی معقول چیز ہے بلکہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور اس نے کہاwaqāla
  2. إِنَّمَابیشکinnamā
  3. ٱتَّخَذْتُمبنا لیا تم نےittakhadhtum
  4. مِّنکےmin
  5. دُونِسواdūni
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. أَوْثَـٰنًۭابتوں کوawthānan
  8. مَّوَدَّةَمحبت کا ذریعہmawaddata
  9. بَيْنِكُمْاپنے درمیانbaynikum
  10. فِىمیںfī
  11. ٱلْحَيَوٰةِزندگی (میں)l-ḥayati
  12. ٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yā
  13. ثُمَّپھرthumma
  14. يَوْمَدنyawma
  15. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  16. يَكْفُرُانکار کرے گاyakfuru
  17. بَعْضُكُمبعض تمہاراbaʿḍukum
  18. بِبَعْضٍۢبعض کاbibaʿḍin
  19. وَيَلْعَنُاور لعنت کرے گاwayalʿanu
  20. بَعْضُكُمبعض تمہاراbaʿḍukum
  21. بَعْضًۭابعض کوbaʿḍan
  22. وَمَأْوَىٰكُمُاور ٹھکانہ تمہاراwamawākumu
  23. ٱلنَّارُآگ ہےl-nāru
  24. وَمَااور نہیںwamā
  25. لَكُمتمہارے لئےlakum
  26. مِّنسےmin
  27. نَّـٰصِرِينَمدد گاروں میں سے (کوئی مددگار)nāṣirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں