مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعادا وثمود وقد تبين لكم من مساكنهم وزين لهم الشيطان اعمالهم فصدهم عن السبيل وكانوا مستبصرين

اور عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے ہلاک کر دیا) چنانچہ اُن کے (ویران گھر) تمہاری آنکھوں کے سامنے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو (سیدھے) رستے سے روک دیا۔ حالانکہ وہ دیکھنے والے (لوگ) تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 38
  • پارہ 20
  • صفحہ 400

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کی بستیوں کے کھنڈر تم دیکھ چکے ہو۔ ان سے عبرت حاصل کرو۔ یعنی دنیا کے کام میں ہشیار تھے اور اپنے نزدیک عقلمند تھے، پر شیطان کے بہکائے سے نہ بچ سکے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَعَادًۭااور قوم عاد کوwaʿādan
  2. وَثَمُودَا۟اور قوم ثمود کوwathamūdā
  3. وَقَداور تحقیقwaqad
  4. تَّبَيَّنَواضح ہوگئےtabayyana
  5. لَكُمتمہارے لئےlakum
  6. مِّنکےmin
  7. مَّسَـٰكِنِهِمْ ۖان کے گھر/ مسکنmasākinihim
  8. وَزَيَّنَاور خوب صورت بنادیاwazayyana
  9. لَهُمُان کے لئےlahumu
  10. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  11. أَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمال کوaʿmālahum
  12. فَصَدَّهُمْتو اس نے روک دیا ان کوfaṣaddahum
  13. عَنِسےʿani
  14. ٱلسَّبِيلِراستے (سے)l-sabīli
  15. وَكَانُوا۟اور تھے وہwakānū
  16. مُسْتَبْصِرِينَہوش رکھنے والے/ عقلمندmus'tabṣirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں